Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں زیرالتوا ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں زیرالتوا ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو رواں برس مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیاں ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں جیل میں 1500 قیدیوں کی گنجائش ہو گی، جیل میں 90 دن کے اندر دو مزید بیرکیں تعمیر کی جائیں۔محسن نقوی نے کہا کہ جیل میں 34 بستروں پر مشتمل اسپتال اور مین کچن کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس ماڈل جیل میں سٹاف کی تعیناتی کے لیے پلان پیش کریں۔واضح رہے جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا، کئی سال تعطل کا شکار رہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *