Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
26 ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے، بانی کو مائنس کیا جا رہا ہے: علیمہ خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

26 ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے، بانی کو مائنس کیا جا رہا ہے: علیمہ خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 26 ویں ترمیم پر بات کی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا 26 ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ چوری کے ووٹوں سے بیٹھے ہیں۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میڈیا کی آواز بند کر دی گئی ہے، اب 27 ویں ترمیم لائی جا رہی ہے، آہستہ آہستہ عوام کی آواز بند کر دی ہے۔ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ غلامی کے نظام سے بہتر ہے زندگی جیل میں گزاریں۔علیمہ خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 اراکین کو بین کر دیا گیا، ہم بانی کی ہر تحریک میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *