راولپنڈی: رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹر آمد پر وائس ایڈمرل الغریبی کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔وائس ایڈمرل الغریبی نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کو فراہم کی جانے والی اعلیٰ تربیت کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور نیول تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ماہرین کے مطابق، سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا-
سعودی نیول چیف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Leave a Reply