راولپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول، ترکی میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش (IDEF-2025) میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نمائش دنیا بھر میں دفاعی شعبے کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور ایجادات کو اجاگر کرنے والے اہم عالمی ایونٹس میں شمار ہوتی ہے۔نمائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقات میں ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع مسٹر قربانوف عقیل سلیم اوغلو اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل متین گورک شامل تھے۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون، دفاعی و سیکیورٹی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ اور بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک حالات و ٹیکنالوجی کے تناظر میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلیٰ شخصیات نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت ،اہم ملاقاتیں

Leave a Reply