Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال کرگئے‘ جنازہ میں ان کے رپوش صاحبزادے حماد اظہر کی شرکت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال کرگئے‘ جنازہ میں ان کے رپوش صاحبزادے حماد اظہر کی شرکت

لاہور:پاکستان کے معروف سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج سہ پہر ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر، جو خود میاں اظہر کے بیٹے ہیں، جنازے میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب، پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا، سینئر صحافی سلمان غنی، ایم پی اے حافظ فرحت، اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔
میاں اظہر نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کارکن کی حیثیت سے کیا اور 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی ابتدائی سیاسی وابستگی مسلم لیگ ن سے تھی، لیکن نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران وہ پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *