اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی انکے ہمراہ تھے ،ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کے ممبران کی کامیابی کے حوالہ سے بہترین حکمت عملی اور جمہوری انداز سے اس مرحلہ کی تکمیل میں کردار ادا کرنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخوا سے نومنتخب سینیٹر اپنے صوبہ کے مسائل کے حوالہ سے سینیٹ میں کردار ادا کرینگے ،ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا نے چیئرمین سینیٹ کو صوبہ میں بدامنی اور صوبہ کے حقوق کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات اور مطالبات سے بھی آگاہ کیا، گورنر نے ضم شدہ اضلاع کے عمائدین کی جانب سے وہاں کے مسائل و مشکلات سے بھی چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ضم اضلاع کے عمائدین کا ایک جرگہ جلد ہی صدر پاکستان ، وزیر اعظم ، چیئرمین سینیٹ اور دیگر مقتدر شخصیات سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔
چیئرمین سینیٹ سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات‘ صوبہ میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply