Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنرل ساحر مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنرل ساحر مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی:تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور نائب وزیرِ دفاع، میجر جنرل سیدزودا بوبوجون عبدالقادر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی اسٹریٹجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری قائدین نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ٓئی ایس پی آر کاکہناہے کہ معزز مہمان نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا-

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *