واشنگٹن : پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے واشنگٹن ڈی سی کا مختصر لیکن نتیجہ خیز دورہ مکمل کیا۔ اس دوران انہوں نے امریکی وزیر خارجہ روبیو سے ملاقات کی، اٹلانٹک کونسل میں خطاب کیا، اور پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔محمد اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی لگن اور تعاون کی تعریف کی، جنہوں نے اس دورے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اب وہ نیویارک پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ 28 جولائی کو سعودی عرب اور فرانس کے زیر اہتمام دو ریاستی حل کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیرخارخاجہ اسحاق ڈار کا دورہ واشنگٹن مکمل‘نیویارک میں دو ریاستی حل کانفرنس میں شرکت کریں گے

Leave a Reply