Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے، بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق نظام وضع کیا گیا ہے، کرپٹو کونسل کے قیام کے ساتھ قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں، ہمارے دشمن بھارت نے کرپٹو سے متعلق اقدامات پر سوال اٹھائے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شوگرایڈوائزری بورڈ کے رکن نہیں، اسحاق ڈار کے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے رکن ہونے سے متعلق خبر درست نہیں۔عطا تارڑکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق ڈار کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت سفارتی اور قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پیشرفت کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، اس معاملے پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *