Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے: لیاقت بلوچ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے: لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے منصورہ مرکز میں لیاقت بلوچ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اسلام آباد جانےدیا جائے،حکومت اگرگرفتارکرتی ہےتوکرلے، یہاں چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کوبلوچستان سےاپنےحقوق کےلیےنکلےتھے، بلوچستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی فون پربات کی، مریم نواز نےکہا وفاق کی سطح پراعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائےگی۔نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ لانگ مارچ طےشدہ پلان کےمطابق آگے بڑھے گا، ہمیں ملک میں سیاسی بحران کا حل تلاش کرنا چاہیے۔قبل ازیں جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں حکومت کی جانب سے سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیرقانون صہیب بھرت اور سلمان رفیق شریک تھے جب کہ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ، امیرالعظیم اورہدایت الرحمان بلوچ شریک ہوئے، لیکن تاحال مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے اور جماعت اسلامی منصورہ سے’حق دو بلوچستان مارچ‘ نکالنے کے مطالبے پرڈٹ گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *