Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان‘53ارب کا ریلیف ملے گا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان‘53ارب کا ریلیف ملے گا

اسلام آباد:ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *