کراچی: پاکستان کی خاتون اوّل محترمہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ سے کراچی کے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، جس میں تعلیم، صحت، خواتین کی ترقی، اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔خاتون اوّل نے برطانوی وزیراعظم کے غزہ کی صورتحال پر مؤقف کا خیرمقدم کیا اور انسانی اقدار کو غیر مشروط طور پر برقرار رکھنے اور امن کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔برطانوی ہائی کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم اور برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل ایڈوائزر ہدیٰ اکرم بھی موجود تھیں۔ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، اور رکن صوبائی اسمبلی قاسم سومرو بھی شریک تھے۔
خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

Leave a Reply