اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، لیکن بھارت میں پھیلنے والا ہندوتوا نظریہ خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑنے جنوبی ایشیامیں قیام امن‘‘کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرطرح کی جارحیت کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔بھارت نے جنوبی ایشیاکاامن سبوتاژکرنے کی پوری کوشش کی ہے۔پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے۔وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کاہم پربے بنیادالزام عائدکیاگیا۔پاکستان دہشتگردی کاسب سے زیادہ شکارملک ہے،ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں،ہم نے دنیاسے کہاکہ پہلگام واقعہ پر غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ پاکستان نے سفارتی سطح پر دنیاکے سامنے اپنابیانیہ پیش کیا۔وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگزکمزوری نہ سمجھاجائے۔بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پراستعمال کررہاہے۔پانی ہماری بقاء ہے ،اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرخطے میں پائیدارامن ممکن نہیں۔معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر دوبارہ زندہ ہوگیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے مسئلہ کشمیرکے حل کی بات کی ہے۔عالمی سطح پر بھارت کی رسوائی اورپاکستان کی شنوائی ہورہی ہے۔
بھارت جنوبی ایشیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

Leave a Reply