Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
باجوڑ میں قبائلی مشران کا جرگہ‘ تحریک طالبان پاکستان کی جنگ بندی کیلئے کل تک کی مہلت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

باجوڑ میں قبائلی مشران کا جرگہ‘ تحریک طالبان پاکستان کی جنگ بندی کیلئے کل تک کی مہلت

پشاور: باجوڑ ڈسٹرکٹ، خیبر پختونخوا میں پاکستانی طالبان نے باجوڑ میں جنگ بندی کی مدت میں ہفتہ (کل) دوپہر 12 بجے تک توسیع مانگ لی ہے۔ یہ پیش رفت ایک قبائلی جرگہ کے بعد سامنے آئی، جو طالبان کو دو مطالبات پر مبنی فیصلہ سنانے گیا تھا۔قبائلی جرگہ کا کہنا ہے کہ یا تو وہ افغانستان واپس جائیں جہاں سے وہ آئے ہیں یا پھر شہری علاقوں کو خالی کریں اورپہاڑوں پر چلے جائیں اور اپنی لڑائی وہاں لڑیں۔ جرگہ کے دو ارکان نے حکام کو اس پیش رفت کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ کل مزید مذاکرات کی توقع رکھتے ہیں، جو دونوں فریقوں کے جواب پر منحصر ہوگی۔ ایک جرگہ رکن نے کہا، “ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس تنازع کو خونریزی کے بغیر حل کیا جائے۔آج صبح جرگہ کے قبائلی عمائدین اور علاقے کے منتخب نمائندوں نے آپریشنل ایریا میں پاکستانی طالبان سے بات چیت کی۔ ایک اور جرگہ رکن نے بتایاکہ “انہوں نے ہمیں کہا کہ وہ اپنے عمائدین سے مشاورت کرکے کل تک حتمی فیصلہ کریں گے۔”

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *