سری نگر:مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ( جولائی) 7کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے5کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی 144کارروائیوں ا ور گھروں پر چھاپوں کے دوران 49کشمیریوں کو گرفتار کیاجن میں بیشتر نوجوان شامل ہیں ۔ ان میں سے کئی نظربندوں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں مختلف جیلوں میں نظربند کردیاگیا۔اس عرصے میں بھارتی فوج کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 51کشمیری زخمی ہوئے۔ اس دوران قابض انتظامیہ نے 22 کشمیریوں کے رہائشی مکانات، دکانیں اور زرعی اراضی ضبط کر لیں۔
جولائی میں بھارتی ریاستی بربریت اور دہشتگردی کے دوران 7 کشمیری شہیدکردیئے گئے

Leave a Reply