Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
روس کا کیف پر ڈرون اور میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک، 159 زخمی‘ رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

روس کا کیف پر ڈرون اور میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک، 159 زخمی‘ رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 159 زخمی ہوگئے۔یوکرینی حکام کے مطابق روس نے کیف کے علاقے کراماٹورک میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔کیف کے حکام نے بتایا کہ روسی حملے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔کیف کے فوجی منتظم تیمور تکاچینکو نے بتایا کہ روسی بمباری سے کیف کے چار اضلاع میں 27 مقامات پر نقصان ہوا، امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہی تھیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس نے کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جو قابل مذمت ہے، روس نے 300 ڈرون اور 8 میزائلوں سے حملے کیے۔روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یہ حملہ یوکرینی ہوائی اڈوں، اسلحہ گوداموں اور ان کاروباروں کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا جو اس کے بقول کیف کے عسکری صنعتی نظام سے منسلک ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *