Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی‘ بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں:امیر مقام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی‘ بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں:امیر مقام

گلگت: وفاقی وزیر امور کشمیرامیرمقام کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم نے کسی بھی مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔ شہبازشریف کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔اس سے قبل گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، گلگت میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے 10 ملکوں میں ہوتا ہے، 2022 میں بھی بارشوں اور سیلاب نے بہت تباہی مچائی، ہر سال ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور باقی صوبوں میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *