Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں: محمود خان اچکزئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں: محمود خان اچکزئی

اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی۔ آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کروائیں، جو اراکین کو ملاقات کی اجازت نہیں دیتا اس کو نکالیں۔محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے۔ اس پر اسپیکر قومی نے کہا کہ آپ سب کو اکٹھے بیٹھنا پڑے گا، بات کرنا پڑے گی، پونے 4 سال کے پروڈکشن آرڈر کا ریکارڈ نکال لیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، اس میں آپ ابتداء کریں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ساتھ دے رہی ہے، آپ کو اسٹینڈ لینا چاہیے تھا کہ ممبران کی درگت کیوں بنائی گئی؟ ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر نیتن یاہو کے خلاف قرارداد پاس ہونی چاہیے، نیتن یاہو کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک نئی سیاست کا آغاز کریں جس میں فیصلے یہ ایوان کرے، تمام صوبوں کو اپنے وسائل کا حق دیں، اگر خانہ جنگی ہوئی تو شہباز شریف کی حکومت ذمے دار ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *