Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نائب وزیرِ اعظم کاتارکین وطن، بیرونِ ملک روزگار اورپیشہ ورانہ تعلیم و تربیت سے متعلق جائزہ اجلاس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نائب وزیرِ اعظم کاتارکین وطن، بیرونِ ملک روزگار اورپیشہ ورانہ تعلیم و تربیت سے متعلق جائزہ اجلاس

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تارکین وطن، بیرونِ ملک روزگار اور فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (TVET) سے متعلقہ پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزارتِ اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی (OP and HRD) نے پاکستانی تارکین وطن کے رجحانات اور عالمی سطح پر ہنر مند افرادی قوت کی برآمدات بڑھانے کے نئے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔سینیٹر اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو عالمی منڈیوں کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے معیاری مہارتوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، نئے شعبہ جات کو تلاش کرنا ہوگا۔ ان اقدامات کا مقصد ترسیلات زر میں اضافہ، بیرون ملک روزگار کے مواقع کو فروغ دینا اور پاکستان کی عالمی مسابقتی حیثیت کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تارکین وطن کی فلاح و بہبود کو قومی پالیسی کا اہم ستون بنایا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل، وفاقی وزیر برائے تجارت، وزیرِ مملکت برائے صحت، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ اور انسانی وسائل کے وفاقی سیکرٹریز، وزارتِ خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی-

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *