لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنی زمین اپنا گھر سکیم متعارف کروانے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ زمین بھی دیں گے اور گھر بھی بنا کر دیں گے، ملکی عسکری اور سیاسی قیادت مخلص ہے، پنجاب میں لوگوں کو تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں، پاکستان سفارتی محاذ پر ابھر رہا ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کے اشارے دے رہے ہیں، پنجاب بھی ترقی کے زینے پر کھڑاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر، بلا سود قرض فراہمی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر آپ سب کو بہت مبارک ہو، 7ماہ قلیل مدت میں 64 ہزار لوگوں کو اپنی چھت فراہم کی، اپنا گھر اور اپنی چھت فراہمی میں معاونت کر کے خوشی ہوئی، پنجاب حکومت ہر روز ایک نیا پروگرام شروع کرتی ہے، یہ پراجیکٹ مجھے سب سے زیادہ اچھا لگا ، بطور ماں بیٹی مجھے سکون ملتا ہے کہ اپنا گھر ملتا ہے، اپنی حفاظت اور سکون کیلئے اپنی چھت ضروری ہے، لوگوں کو کرایہ دینے کیلئے روزدروازہ کھٹکایا جاتاہے۔مریم نواز کا کہناتھا کہ 7ماہ کے دوران 64 ہزار قرضے فراہم کیے گئے، سود کے بغیر قرضے 9 سال کی مدت میں واپس کرنے ہوں گے، ٹیم سے ماہانہ قسط 15 ہزار سے کم رکھنے کا کہا، برسر روز گار ہے تو 14ہزار روپے کی قسط ادا کر دے، اکتوبر نومبر میں پروگرام لانچ کیا،64ہزار افراد کو قرض دیاگیا، دعاگو ہوں کہ اپنا گھر اور اپنی چھت میں خوشیاں ملیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی زمین اپنا گھر سکیم متعارف کروانے کا اعلان

Leave a Reply