Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، 33جہنم واصل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، 33جہنم واصل

راولپنڈی(سنگ میل نیوز) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی،33 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اگست کو بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے گروپ کی نقل وحرکت پکڑی گئی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارج پاک افغان بارڈر سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش پر 33خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے سے خوارج کے مکمل صفایا کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح سرگرم عمل ہیں، ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *