Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنرکے پی فیصل کنڈی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنرکے پی فیصل کنڈی

پشاور(سنگ میل نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کی حکومت گرانے کے حق میں نہیں ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے،خدشہ ہے پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرعدم اعتماد کردے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے جس کا کردار ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی والے عدالتوں سے ریلیف لیں، ان کو این آر او نہیں ملنا۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماضی میں کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے، وہ آج خود مانگ رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو ضرور سزا ملنی چاہیے، جزا سزا کا نظام ٹھیک کیے بنا ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا۔علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خود کو بہت کچھ سمجھنے والے سینیٹ میں حلف لینے بھی نہیں آ سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *