Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: (سنگ میل نیوز) پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔بعد ازاں 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیا اور اس دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے، 2 روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *