Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کی میزبانی میں آذربائیجان اورآرمینیا میں امن معاہدہ، جنگ چھوڑنے اورتجارت بڑھانے پراتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کی میزبانی میں آذربائیجان اورآرمینیا میں امن معاہدہ، جنگ چھوڑنے اورتجارت بڑھانے پراتفاق

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آرمینیا اورآذربائیجان کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے پردستخط واشنگٹن میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیے گئے جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان اورآرمینیا کو کہا ہے کہ جنگ چھوڑیں اورتجارت کریں، دونوں ممالک اگرجنگ کے بجائے تجارت اورمعیشت پرتوجہ دیں توخطے میں پائیدارامن قائم ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک بڑی جنگ کی طرف جا رہے تھے لیکن امریکہ نے وقت پرمداخلت کرتے ہوئے دونوں کومیزپربٹھایا اورامن کی طرف راغب کیا، یہ معاہدہ پوری دنیا کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک سرحدی تنازعات پرپرامن مذاکرات کریں گے اورتجارتی واقتصادی روابط کوفروغ دیں گے، عالمی برادری نے اس اقدام کو سراہا ہے اوراسے مشرقی یورپ میں امن واستحکام کی جانب اہم پیشرفت قراردیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *