Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حضرت داتا گنج بخش عرس تقریبات، لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حضرت داتا گنج بخش عرس تقریبات، لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

لاہور(سنگ میل نیوز)حضرت داتا گنج بخش عرس کے موقع پر لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست بروز جمعہ لاہور میں چھٹی ہوگی ،لاہور میں 14 اگست یوم آزادی اور 15 اگست کے ساتھ ہفتہ اتوار سمیت 4 دن کی تعطیلات ہوں گی۔دوسری جانب اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یوم آزادی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو بھی چھٹی ہوگی۔اسلام آباد کی حدود میں تمام اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے و دفاتر بند رہیں گے۔ اس طرح وفاقی دارالحکومت کے باسی لگاتار دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کل بروز بدھ 13 اگست کو مقامی سطح پر تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *