Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کا امریکا کے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا خیرمقدم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کا امریکا کے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا خیرمقدم

اسلام آباد: (سنگ میل نیوز) پاکستان نے امریکی حکومت کے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مجید بریگیڈ کو یکم جولائی 2024 سے پہلے ہی دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا تھا، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، جن میں جعفر ایکسپریس حملہ اور خضدار بس حملہ شامل ہیں، جن میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط موقف رکھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم ہے اور اپنی قربانیوں کے باعث نہ صرف ملک بلکہ خطے کی سلامتی اور عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ اس عالمی چیلنج پر قابو پایا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *