Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مہمند میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید دو پائلٹس سمیت 5 افراد کی نماز جنازہ ادا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مہمند میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید دو پائلٹس سمیت 5 افراد کی نماز جنازہ ادا

پشاور(سنگ میل نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید دو پائلٹس سمیت 5 افراد کی نماز جنازہ سول سیکریٹریٹ پشاور میں ادا کردی گئی۔سول سیکریٹریٹ پشاور میں نماز جنازہ میں کابینہ اراکین کے علاوہ بیوروکریسی کے سینئر افسران، سیکریٹریز اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 افراد کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی۔ گزشتہ روز ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ اور بونیر جاتے ہوئے راستے میں ضم ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالئی کے پہاڑی سلسلے میں خراب موسم کے باعث کریش کرگیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر کے دو پائلٹس سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *