Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کے پی کے ہم منصب کو فون‘ ہرممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کے پی کے ہم منصب کو فون‘ ہرممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی

لاہور/پشاور(سنگ میل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بھی تعزیت کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کا فون کرنے اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا، علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خیبرپختونخوا کے عوام کی مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر کو ٹیلیفون کیا اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا۔مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا ہے کہ جاں بحق اہلکار عوام کی خدمت کے مشن پر تھے، عوامی خدمت میں جان دینے والے ہمارے ہیرو ہیں، حکومت سندھ غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اب تک 210 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔صرف بونیر میں 150 سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ کئی لاپتا ہو گئے، کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا، مکینوں کے آشیانے گر گئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ مانسہرہ کے گاؤں ڈھیری حلیم میں رات گئے کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے میں بہنے والے 16 افراد کی لاشیں بٹگرام سے نکال لی گئیں، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *