Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آذربائیجان کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آذربائیجان کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے نائب وزیراعظم اور ڈی جی ڈیفنس اگل گربانوف نےوفد کے ہمراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر وسیع اور نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دفاعی تعاون، تربیت، جدت اور تکنیکی مہارت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جب کہ ایئرچیف نے آذربائیجانی وفد کو خوش آمدید کہا، ایئرچیف نے دونوں ممالک کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنی گفتگو کے دوران ایئر چیف نے وفد کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، اہداف اور مستقبل کی جنگی تیاریوں بارے آگاہ کیا۔ ملاقات کے آخر میں ایئر چیف نے آذربائیجان کی فضائیہ کی آپریشنل ٹریننگ اور صلاحیت بڑھانے میں مدد کے لیے حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *