Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا میں ایف سی اور انفنٹری کے 8 یونٹس کام کررہے ہیں، احمد شریف چوہدری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا میں ایف سی اور انفنٹری کے 8 یونٹس کام کررہے ہیں، احمد شریف چوہدری

راولپنڈی(سنگ میل نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں مون سون سیزن، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ حالیہ مون سون سیزن میں زیادہ بارشیں ہوئیں، مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے تباہی ہوئی، کل اور پرسوں جو لوگ لاپتہ ہوئے ان کی تلاش جاری ہے، سیلاب کے باعث 670 اموات ہوئیں اور 1000 افراد زخمی ہوئے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو عمل کے دوران سیلاب میں بہہ جانے والوں کی لاشیں مل رہی ہیں، 3 سے 4 دنوں میں 25 ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، اگست کے آخری ہفتے میں بارش کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال پر ادارے کام کررہے ہیں، این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز میں سیلابی صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آرمی چیف کی ہدایات پر پاک فوج کے دستے متاثرہ علاقوں میں بھجوائے گئے، اس وقت خیبرپختونخوا میں ایف سی اور انفنٹری کے 8 یونٹس کام کررہے ہیں، پاک فوج کا ایک یونٹ گلگت بلتستان میں کام کررہا ہے۔احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 9 میڈیکل کیمپوں کے ذریعے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، سیلابی صورتحال کے دوران 6 ہزار 903 افراد کو ریسکیو کیا گیا، اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے، میڈیکل بٹالین کے علاوہ سی ایم ایچ سے ڈاکٹرز کو خیبرپختونخوا روانہ کیا گیا، بونیر میں 2 بٹالین امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، راستوں کی بحالی کے لیے انجینئرز بٹالین مصروف عمل ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *