Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان جس طرح جیل میں زندگی گزاررہے ہیں کبھی سوچا نہیں تھا، جاوید ہاشمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان جس طرح جیل میں زندگی گزاررہے ہیں کبھی سوچا نہیں تھا، جاوید ہاشمی

راولپنڈی(سنگ میل نیوز) سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے بھی اڈیالہ جیل میں زندگی گزاری ہے لیکن جس طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل کاٹی ہے میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔ راولپنڈی اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آزاد ہے اور وہ ہماری آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے، جو پابندیاں آج ہیں یہ بادشاہت کے زمانے میں ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے اور سیاست ختم کرنے کی بھر پور کوشش ہو رہی ہے، جو لوگ آئین اور جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں۔ اس ملک میں آئین، قانون اور سیاست کچھ تو بچے، عدلیہ کی آزادی تو چلی گئی ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو گارنٹی دی گئی تھی کہ 4 حلقے کھولیں گے پھر انتخابات ہوں گے اور میں نے اس وقت بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا آپ قوم سے دور چلے جائیں گے، میں نے اس وقت بھی بانی کو کہا تھا کہ اسمبلی پر چڑھائی کے حق میں نہیں ہوں۔ سینئر سیاست دان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو میری بات اب سمجھ آ رہی اس لیے وہ کہہ رہے ہیں آخری سانس تک لڑوں گا، 9 مئی بانی نے نہیں کیا، اس پر انکوائری کمیشن کیوں نہیں بناتے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *