Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ، بریفنگ‘متاثرین کو مدد کی یقین دہانی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ، بریفنگ‘متاثرین کو مدد کی یقین دہانی

بونیر(سنگ میل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سب سے پہلے سوات پہنچے جہاں وفاقی وزیر امیر مقام نے ان کا استقبال کیا، وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔سوات کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بونیر روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بونیر، شانگلہ اور صوابی کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعدازاں وزیراعظم نے بونیر میں متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل کو تیز کرنے اور معمولاتِ زندگی کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے تمام دستیاب قومی وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، تجاوزات، لکڑی مافیا اور خاص طور پر آبی گزرگاہوں میں ہونے والی غیر قانونی کان کنی اور کرشنگ انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصانات کا بڑا سبب بنتی ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں، تجاوزات اور ماحولیاتی تباہی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف پاک فوج، پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کے بے لوث جذبے کو سراہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *