Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایم اے جناح روڈ کے قریب پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، 20 سے زائد افراد زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایم اے جناح روڈ کے قریب پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، 20 سے زائد افراد زخمی

کراچی(سنگ میل نیوز) ایم اے جناح روڈ، صدر سیون ڈے سی بریز پلازہ کے قریب آتشبازی کے سامان کے گودام میں آتشزدگی سے 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، کے ایم سی کے 5 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل بھی موقع پر روانہ کر دیئے گئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق واقعہ میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، بیشتر افراد کو شیشے لگے ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے سول اور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آتش گیرمادے کا دھماکہ بہت زوردار تھا، دو سے تین کمروں میں بارود بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کمروں میں رکھا گیا آتش گیرمادہ نہ پھٹے، ہماری پوری کوشش ہے جلد سے جلد آگ پر قابو پالیا جائے۔انتظامیہ کے مطابق 10 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، دھوئیں کی وجہ سے ریسیکو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب جناح ہسپتال میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہےکہ پٹاخوں کے گودام کا لائسنس چیک کیا جا رہا ہے، اگر لائسنس نہیں ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں اور کہا کہ زخمیوں کو ریسیکیو کرنے کے لئے پولیس کمک روانہ کی جائے، زخمیوں کی قریبی ہسپتال منتقلی اور علاج معالجہ کے لئے جملہ اقدامات کئے جائیں۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ آتشزدگی واقعہ کی تفتیش اور تحقیق کی رپورٹ جلد ارسال کی جائے، زخمیوں کے بیانات سمیت جائے وقوعہ پر دستیاب شواہد کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تفتیش سے آگاہ رکھا جائے، فوری طور پر چیک کیا جائے کی ان کے پاس لائسنس ہے یا نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *