Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی حکومت کی جانب خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی حکومت کی جانب خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

اسلام آباد(سنگ میل نیوز)سعودی عرب نے ایک بار پھر مشکل گھڑی میں پاکستان سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی قافلہ روانہ کیا۔اسلام آباد میں امدادی سامان روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حکومت اور عوام پاکستان کے لیے تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر سعودی قیادت اور عوام دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سعودی سفیر نے کہا کہ کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے پاکستان کے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے لیے فوری امداد فراہم کی جارہی ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی ہے۔امدادی قافلے میں خیمے، اشیائے خورونوش اور طبی سامان شامل ہیں جو خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔ سفیر نواف المالکی نے کہا کہ کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہا ہے اور پاکستان میں بھی مشکل اوقات میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔انہوں نے پاکستان کی قیادت، اداروں اور عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔تقریب کے اختتام پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاک سعودی دوستی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *