Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیلابی صورتحال ، وزیراعظم کا بلاول بھٹو ، حافظ نعیم اور خالد مقبول صدیقی سے رابطہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیلابی صورتحال ، وزیراعظم کا بلاول بھٹو ، حافظ نعیم اور خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں و سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطے کئے ہیں۔ وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کرکے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں بارش سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کو معاونت کی پیشکش کی ، جبکہ چیئر مین این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہنے اور پی ڈی ایم اے کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے ٹیلیفون پر خیبر پختونخوا میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے اقدام کی تعریف کی۔وزیر اعظم شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی سے بھی رابطہ کرکے سندھ میں سیلابی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *