اسلام آباد(سنگ میل نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی اور چین کے ساتھ ’’آہنی بھائی چارے‘‘ کے عزم کی تجدید کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں، جبکہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کی ہے۔ صدر زرداری نے بیجنگ اور گانسو میں سیلاب پر چین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی پیک کو پاک-چین مشترکہ وژن کی تکمیل کا اہم ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ 2026 میں پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایانِ شان منائی جائے گی۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی نسل در نسل قائم ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آصف زرداری کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک-چین دوستی کے عزم کی تجدید

Leave a Reply