Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر مملکت آصف علی زرداری کو پانچ ممالک کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کردیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر مملکت آصف علی زرداری کو پانچ ممالک کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کردیں

اسلام آباد(سنگ میل نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران سری لنکا کے ہائی کمشنر اور انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے صدر مملکت سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل ایچ ایل اے ڈون فریڈ سینی ویرانٹے، انڈونیشیا کے سفیر/آسیان ممالک کے چیئرمین چندرا وار سینانتو، کرغزستان کے سفیر کلیچ بیک سلطان، آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور کٹشیرا اور جرمنی کی سفیر ائنا روتھ لوئس لیپل نے اپنی اسناد سفارت صدر مملکت آصف علی زرداری کے حوالے کیں۔ سفیروں کی آمد پر مسلح افواج کے ایک دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر مملکت نے ہائی کمشنر اور سفیروں کو ان کے نئے ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان میں ان کا قیام دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو وسیع بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *