Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوام کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے نئے منصوبے لا رہے ہیں، بلاول بھٹو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوام کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے نئے منصوبے لا رہے ہیں، بلاول بھٹو

لاڑکانہ(سنگ میل نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے نئے منصوبے لا رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کی یونین کونسل وارث ڈینو پہنچ گئے۔ انہوں نے گاؤں خیر محمد بروہی اور سیلاب متاثرین کے لیے زیرتعمیر گھروں کا دورہ کیا۔بلاول بھٹو نے گاؤں خیر محمد بروہی کے مختلف علاقہ مکینوں سے خیریت دریافت کی۔ اور گاؤں خیر محمد بروہی کے علاقہ مکینوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت وہ وعدہ پورا کر رہی ہے۔ سندھ میں کافی لوگوں کو گھر مل گئے ہیں اور کچھ گھر بن رہے ہیں۔ جبکہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد گھروں کی تعمیر مکمل ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گھروں کی تعمیر کے بعد ان پر سولر سسٹم نصب کرے گی۔ جبکہ عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے نئے منصوبے لا رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *