Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار اورمضبوط حامی رہا ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے۔چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اورپاکستان کے درمیان روایتی دوستی غیرمتزلزل اور اٹوٹ ہے، عالمی منظرنامہ کیسا بھی ہو چین اورپاکستان کی دوستی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔لین جیان نے لکھا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی منظرنامے میں تاریخی تبدیلیوں، بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی ناگزیر ہے۔برادر ملک کی وزارت خارجہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان نے یہ بھی لکھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی وقت کے امتحان پر پوری اُتری ہے اور ناقابلِ شکست رہی ہے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر روایتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، تزویراتی ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 20 سے 22 اگست 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس میں انہوں نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں۔چینی وزیر خارجہ کا یہ دو روزہ دورہ چھٹے پاک،چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں تھا، اس دورے کا مقصد چین،پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے، تجارت، معاشی تعاون، دفاع، سکیورٹی، اور علاقائی استحکام پر بات چیت کرنا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *