Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسحاق ڈار کی او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر شہزادہ فیصل سے ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسحاق ڈار کی او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر شہزادہ فیصل سے ملاقات

اسلام آباد(سنگ میل نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں فلسطین کے حوالے سے منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں راہنمائوں نے غزہ میں سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں راہنمائوں نے فلسطین میں جاری نسل کشی، قحط اور مستقل جنگ بندی کی فوری ضرورت، انسانی امداد تک بلا رکاوٹ رسائی، تعمیر نو اور پائیدار امن کے امور پر بات چیت کی۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی برادرانہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور خطے اور دنیا میں باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *