Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سلمان اکرم راجہ کا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑنے اور قانونی معاملات دیکھنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سلمان اکرم راجہ کا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑنے اور قانونی معاملات دیکھنے کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑنے اور قانونی معاملات کو دیکھنےکا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلے کا تقاضا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری زندگی کھلی کتاب ہے۔ میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں، فکری و معاشی دیانت پر سمجھوتہ مجھے قبول نہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گزشتہ منگل بانی پی ٹی آئی کو علی بخاری کے ذریعے پیغام پہنچایا تھا، منگل کو بانی پی ٹی آئی نے میری بھیجی گزارش تسلیم نہ کی۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل میں خان صاحب سے گزارش کر کے عہدے سے علیحدہ ہو جاؤں گا، میری وکالتی خدمات بلامعاوضہ حاضر رہیں گی۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ میں کوئی روایتی سیاست دان نہیں، نہ جاگیردار، نہ مل اونر، تاہم میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رقیق حملوں کو سہا ہے، کوئی ملال نہیں، اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *