پشاور(سنگ میل نیوز)فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 بہادر سپوت وطن پر قربان۔ نائیک صادق حسین۔ سپاہی عبدالغفار اور سپاہی زیور خان ہنگو کے علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹرز گئے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک صادق حسین۔ سپاہی عبدالغفار اور سپاہی زیور خان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی ۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور۔ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید ۔ کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شہداء کے جسد خاکی پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہداء کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین کو دلاسہ دیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور قوم ہمیشہ ان خاندانوں کی مقروض رہے گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری ہسپتال میں زیر علاج زخمی نائب صوبیدار کاشف کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی نائب صوبیدار کاشف کے بلند عزم اور جذبے کو بھی سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ نے جوانمردی کی لازوال مثال قائم کی اور دشمن کے حملے کو پسپا کیا۔ جس دلیری سے آپ نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید۔ کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا۔ سول انتظامیہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ ا ور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ایف سی ہیڈ کوارٹرزآمد‘ شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت

Leave a Reply