Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ اسلام آباد میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ڈیجیٹل والٹس کے قیام اور مفت موبائل سمز فراہمی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں پروگرام کے چیئرمین، بی آئی ایس پی کی ٹیم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کامیابی میں سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری کا کردار لائق تحسین ہے، ملک سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں بی آئی ایس پی کا اہم کردار ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ رمضان میں پہلی بار بی آئی ایس پی مستحقین میں رقوم کی ڈیجیٹل تقسیم ہوئی، ڈیجیٹل والٹ کا نظام کیش لیس معیشت میں اہم پیش رفت ہے، اس سے ملک تیزی سے ترقی کرے گا، آج کے دور کی یہ اہم ضرورت ہے کہ ہم پوری معیشت کو جتنی جلدی کیش لیس اکانومی کی طرف لے جائیں گے، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کام میں تیزی آئے گی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کاعکاس ہے، محترمہ کی روح کو مزید آج تقویت ملے گی، جو اس پروگرام کے حقدار ہیں، انہیں بہت شفاف طریقے سے یہ رقوم اس نئے اور جدید نظام کے ذریعے گھر بیٹھے مل جائیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *