Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جیل میں عمران خان کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جیل میں عمران خان کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد(سنگ میل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، آج تین ماہ کے بعد میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ بہت اچھا لگا یہ ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں، ملاقاتوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، اچھی باتیں کی جانی چاہئیں، میں ہمیشہ مفاہمت کی کوشش کرتا ہوں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ ستمبر سے ہم عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات مل رہی ہیں، انہیں اخبار بھی اب مہیا کیے جا رہے ہیں، آج کی ملاقات میں ملکی اور پارٹی امور سمیت کے پی کے میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی کے میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے صوبے میں متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفی دیا ہی نہیں تھا، استعفیٰ زبانی تھا، لہٰذا منظور یا مسترد ہونے کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *