Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے

راولپنڈی(سنگ میل نیوز) سکیورٹی فورسز نے دو ہفتے قبل بڑے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 9 اگست کو سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تشکیل جو سمبازا، بلوچستان کے علاقے میں بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھی، کو موثر کارروائی کے بعد جہنم واصل کیا۔اسی طرح 7تا 9 اگست کو سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، مارے جانے والے زیادہ تر دہشت گرد افغان تھے، بارڈر پر فتنہ الخوارج کے ہلاک زیادہ تر دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے کے پندرہ دن بعد بھی افغانستان سے اِن جہنم واصل دہشت گردوں کی لاشیں اٹھانے کوئی نہیں آیا، اِس دوران دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان سائیڈ پر گلتی سڑتی رہیں، 25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ لمبا عرصہ دھوپ اور باہر کھلے میں پڑے رہنے والے فتنہ الخوارج کے جہنم واصل 47 دہشت گرد گوشت خور جانوروں کی بھوک بھی مٹاتے رہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فتنہ الخوارج کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردانہ کارروائیوں سے پہلے ہی ٹھکانے لگا دینا سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *