مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 فلسیطنی شہید ہوگئے، غزہ پر جبراًمسلط کی گئی بھوک نے مزید 10 افراد کی جان لے لی جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ’ قحط اور غذائی قلت’ کے باعث 10 افراد شہید ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، اس طرح بھوک سے متعلق شہادتوں کی کُل تعداد 313 ہو گئی ہے، جن میں سے 119 بچے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق اسی مدت کے دوران اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی میں کم از کم 75 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں امداد کے متلاشی 18 افراد بھی شامل تھے۔غزہ کے اسپتالوں کے طبی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 32 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں امداد کے متلاشی آٹھ افراد بھی شامل ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی غزہ کیخلاف جنگ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 62 ہزار 895 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 58 ہزار 895 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پر حملوں میں مزید 75 فلسطینی شہید، بھوک نے10 افرادکی جان لے لی

Leave a Reply