Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کڈٹ کالج حسن ابدال اور وزارتِ آئی ٹی کا معاہدہ‘ سی سی ایچ ماڈل ڈیجیٹل انسٹیٹیوشن قرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کڈٹ کالج حسن ابدال اور وزارتِ آئی ٹی کا معاہدہ‘ سی سی ایچ ماڈل ڈیجیٹل انسٹیٹیوشن قرار

حسن ابدال(سنگ میل نیوز)وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT)، نے کیڈٹ کالج حسن ابدال (CCH) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اشتراک، جس کا مقصد پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹل وژن اور سی سی ایچ وژن 2030 کے تحت سی سی ایچ کو ایک ماڈل ڈیجیٹل ادارہ بنانا ہے۔اس معاہدے کے تحت، وزارتِ آئی ٹی متعدد شعبوں میں جامع تعاون فراہم کرے گی، جن میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اساتذہ کی تربیت، طلباء کی نشوونما، سائبر سکیورٹی اور اسٹریٹیجک انگیجمنٹ شامل ہیں۔ اہم اقدامات میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، کیمپس وائی فائی، آئی ٹی وسائل کی اپ گریڈیشن اور اسمارٹ کلاس رومز کا قیام شامل ہے۔ فیکلٹی ممبران کو ڈیجیٹل لٹریسی اور جدید تدریسی اوزار جیسے گوگل ورک اسپیس، ایم ایس 365، ای آئی ان ایجوکیشن اور کوڈنگ میں سرٹیفکیشن کی سہولت دی جائے گی۔طلباء کے لیے معاہدہ کوڈنگ، روبوٹکس، سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بلاک چین بُوٹ کیمپس کے مواقع فراہم کرتا ہے، ساتھ ہی وزارتِ آئی ٹی سے منسلک اسٹارٹ اپس اور انکیوبیٹرز میں انٹرن شپس اور مینٹورشپس بھی شامل ہیں۔سی سی ایچ کو وزارتِ آئی ٹی کے نیشنل آئی سی ٹی فریم ورک کے تحت ایک پائلٹ ادارے کے طور پر بھی شامل کیا جائے گا، جو ڈیجیٹل شناختی نظام، اسمارٹ اسسمنٹ اور ای-لرننگ پلیٹ فارمز جیسے منصوبوں میں کردار ادا کرے گا۔ معاہدے میں سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا پرائیویسی پر خصوصی زور دیا گیا ہے، جس میں تکنیکی آڈٹ اور عالمی حفاظتی معیارات کا نفاذ شامل ہے۔ایک مشترکہ روڈ میپ، جس میں قابلِ پیمائش اہداف (KPIs) طے کیے جائیں گے، اس جاری تبدیلی کی رہنمائی کرے گا، جبکہ سی سی ایچ کی ڈیجیٹل اقدامات کو وزارتِ آئی ٹی کی رپورٹس، نمائشوں اور بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیا جائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے زندگی کو بدل دیا ہے اور حکومت نوجوانوں کو انٹرنیٹ تک رسائی، ڈیجیٹل لٹریسی اور مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور کوڈنگ کی تربیت فراہم کر کے عالمی مہارتوں سے لیس کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔معاہدے پر باضابطہ طور پر پرنسپل کڈٹ کالج حسن ابدال بریگیڈیئر ناصر سعید خٹک اور وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) جناب فیصل ریٹیل نے دستخط کیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *