لاہور(سنگ میل نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے ندی نالے بپھر گئے جبکہ نشیبی علاقوں اور آبادیوں میں پانی داخل سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کےمقام پر انتہائی اونچےدرجے کا سیلاب برقرار ہے جس کے باعث تلوارپوسٹ سے ملحقہ دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے گئے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم 100اور منگلا ڈیم 81 فیصد بھر چکا ہے، دریائے راوی میں بلوکی اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، چنیوٹ برج، راوی سائفن اور شاہدرہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ گڈو، خانکی، قادرآباد اور جسر پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر،کوٹری، مرالہ اور ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز، ملحقہ دیہات خالی کرانے کیلئے اعلانات

Leave a Reply