Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم سے بحرینی وزیرداخلہ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم سے بحرینی وزیرداخلہ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کی وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے بحرین کے شاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بحرین پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بحرین میں ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب پاکستانی موجود ہیں جو دونوں ممالک کی ترقی میں ایک کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بحرین کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لئے تیز تر ویزہ پراسیسنگ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہماری خواہش ہے کہ بحرین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے جیسا کہ ہم بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اس حوالے سے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے بحرین کے پولیس اہلکاروں کی نیشنل پولیس اکیڈیمی، اسلام آباد میں تربیت کے حوالے سے بھی پیشکش کی۔بحرین کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *