Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ مریم نواز کا جلالپور پیروالہ کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ مریم نواز کا جلالپور پیروالہ کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

ملتان: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپور پیروالہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ عوام اور علاقوں کی بحالی کے جامع فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے 14 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینئر مقرر، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا، کمیٹی سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی میکانزم اور بحالی کا جامع فریم ورک تیار کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی صحت، میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ایمرجنسی سروسز، آبپاشی، زراعت کے صوبائی وزرا کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین بھی کمیٹی کے ارکان بنائے گئے ہیں۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے، آبپاشی، زراعت، خزانہ، ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) کے سیکرٹری بھی کمیٹی کے ارکان مقرر کر دیئے گئے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں اربن یونٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل بھی شامل ہیں، کمیٹی بوقت ضرورت ماہرین یا مزید افراد کو بھی رکن بنا سکتی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بروقت اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے امدادی میکانزم تیار کرے گی، سیلاب متاثرہ طبقات کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے جامع فریم ورک تیار کیا جائے گا۔کمیٹی بحالی کے اقدامات کے لیے فنڈنگ کے تقاضوں کا تعین اور ممکنہ وسائل کی نشاندہی کرے گی، کمیٹی فصلوں، گھروں اور دیگر نقصانات کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *